نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کوسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، میاں محمود الرشید

پیر 17 فروری 2020 21:13

نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کوسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، میاں محمود الرشید
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) منسٹر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے خصوصا پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے انہیں متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے ہاوسنگ سیکٹر سے متعلقہ قوانین میں موزوں ترامیم بھی عمل میں لائی جا رہی ہیںان مجوزہ ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی ہائوس میں ناصر محمود چیف آرگنائزر پی پی 54 سے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی ‘ خوشحالی کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے خوشحالی کے نئے دریچے کھلیں گے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں