اسلام نے عورتوں کو بہت حقوق دیئے ہیں،ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ

منگل 25 فروری 2020 20:46

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ دین اسلام نے عورتوں کو بہت حقوق دیئے ہیںلیکن معاشرتی رسم و رواج کے فرسودہ نظام نے عورتوں کے حقوق کو سلب کیا ہواہے،علم کو صرف ڈگری کے حصول کے لیے نہیں بلکہ اپنے اندر قابلیت پیدا کرنے کے لیے حاصل کرنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن ماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں خواتین کے حقوق اور ہراسمنٹ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرنسپل کالج میڈم ڈاکٹر حذافہ رفیق ، ایس پی سٹی عمران رزاق، ڈی ایس پی فاروق سلطان ،انچار ج جینڈر کرائم سب انسپکٹر صباء گوندل،انچارج سوشل میڈیا محمد عرفان شمیم کے علاوہ اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں