تاجروں کے ترجیحی بنیادوںپرمسائل حل کرنے کیلئے جدو جہد کی جائے گی ، ملک وسیم

جمعرات 17 ستمبر 2020 20:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) تاجروں کے ترجیحی بنیادوںپرمسائل حل کرنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکرجدو جہد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران سٹی گوجرانوالہ کے نائب صدر اور انجمن تاجران رشید کالونی بازار نمبر 2کے چیئرمین ملک وسیم نے کیااس موقع پر چیئرمین ملک وسیم کی نگرانی میں متفقہ طور پرانجمن تاجران بازار نمبر 2رشید کالونی کے عہداران کا انتخاب ہوا ۔

جسمیں صدر شیخ محمداشرف ،سینئر نائب صدر ملک شہباز ،نائب صدر اول طیب شیخ ،نائب صدر دوم ملک ،نائب صدر سوئم محمدثنا ء اللہ بٹ،جنرل سیکرٹری محمد افضل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ چاند ،ڈپٹی سیکرٹری محمدشکیل ،فنانس سیکرٹری فیصل ،سیکرٹری اطلاعات محمد ارشاد ،رابطہ سیکرٹری شاہد فوجی،آفس سیکرٹری وزیر ڈار منتخب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں