انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی طرف سے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کی سالانہ انسپکشن

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:31

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کی سالانہ انسپکشن کی- جیل آمد کے موقع پر انہیں سلامی دی گئي-انہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا- اس دوران آئی جی جیلخانہ جات نے اندرون جیل کا مکمل معائنہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساجد بیگ ودیگر افسران ان کے ہمراہ تھی- انہوں نے کچن اسیران‘ خواتین وارڈز ‘ نوعمر اسیران‘ جیل ہسپتال‘ جیل فیکٹری اور سزائے موت اسیران سمیت جیل کی تمام بارکس اور بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا دورہ کے دوران آئی جی جیلخانہ جات نے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جس میں میڈیکل سہولیات‘ کھانا‘ پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی پنکھے ائر کولر اور دوسری سہولیات شامل ہیں- آئی جی نے جیل ملازمین اور اسیران کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری کئی-انہوں نے جیل کی عمومی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا- اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ ساجد بیگ نے انہیں بریفنگ دی-

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں