گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

منگل 29 ستمبر 2020 23:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر لیبر ویلفیر گوجرانوالہ ایسٹ شان احمد، ڈائریکٹر لیبر ویلفیر گوجرانوالہ ویسٹ امجد علی، سوشل سیکورٹی آفیسر محمد فاروق بھٹی، ڈپٹی ریجنل ہیڈ ای او بی آئی طاہر محمود، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورومحمد خالد اعوان، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹررفاقت علی کے علاوہ بھٹہ مالکان اور بھٹہ مزدوروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور دیگر متعلقہ امور زیر بحث لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کی ہدایت کی کہ بھٹہ جات اور کارخانوں میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے نیزبھٹہ ورکرز کو سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی کارڈز جلد از جلد فراہم کیے جائیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں