مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف فراہمی ، گوجرانولہ میں 15 سستے سہولت بازار قائم

پیر 19 اکتوبر 2020 23:36

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع گوجرانولہ میں 15 سستے سہولت بازار قائم کر دئیے گئے ہیں جو فوری آپریشنل ہوگئے ، سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے کلو، آٹا 20 کلو تھیلا 860 اور 10 کلو تھیلا 410 روپے دستیاب ہوگا ، سہولت بازاروں میں پھل سبزیاں اور دیگر اشیائ ضروریہ بھی کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہونگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی ہدایات پر ہرعلاقے کے عوام کو ان کی قریب ترین دسترس پرضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے جو سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں ان میں بنیادی اشیائ دستیاب ہونگی۔ضلع میں 15 سہولت بازار مکمل طور پر آپریشنل کر دیے گئے ہیں ان سہولت بازاروں میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، پولٹری،دالیں مصالحہ جات وغیرہ کے اسٹالز مکمل طور پر آپریشنل کر دیے گئے ہیں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو مانیٹر کرنے کے لیے نہ صرف متعلقہ بازاروں میں شکایات سیل قائم کردیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی باقاعدگی سے دورے کریں گے تاکہ مہنگائی کی ستای ہوئی عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں