کامونکے،اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے گندم کی بوائی پندرہ نومبر تک مکمل کرلینی چاہیے، ڈائر یکٹر ذراعت تو سیع جاوید اقبال

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے گندم کی بوائی پندرہ نومبر تک مکمل کرلینی چاہیے، امسال ریکارڈ سردی کا اندیشہ ہے جس عمدہ فصل حاصل ہوسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار محکمہ ذراعت کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر نے کامونکے میں مقامی نجی میرج ہال میں کسانوں کی ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائر یکٹر ذراعت تو سیع جاوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک شاہد نذیر اعوان ، ذراعت آفیسر کامونکے علی حسن اور ذرعت آفیسر واہنڈو شہزاد اعجاز منہاس اور سابق ناظم گھوماں چوہدری عظمت علی سمیت ذمینداروں اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈاکٹر انجم علی بٹر نے کہا کہ پاکستان ایک ذرعی ملک ہے جہاں کسان ذرہ سی تو جہ سے اپنی فصل دوگنی کرسکتا ہے ، جس کے لیے اسے جدید ریسرچ سے فا ئدہ اٹھا نا ہوگا ، انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسم کا خیال رکھتے ہوئے گندم کی بوائی کیجیے اور کھادوں کا استعمال ضرورت کے مطابق کیا جائے، اس موقع پر ڈائر یکٹر ذراعت تو سیع پنجاب نے جا وید اقبال ملٹی میڈیا سے ویڈیو اور تصویر وں کی مدد سے کسانوں گندم کی فی ایکٹر زیادہ سے زیادہ ل حاصل کرنے کے طریقوں سے اگا ہ کیا ۔

۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں