گوجرانوالہ کو سیالکوٹ موٹر وے سے منسلک کرنے کے لیے15،2کلو میٹر 2رویہ روڈ کے ذریعہ منسلک کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 3 جون 2023 17:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کو سیالکوٹ موٹر وے سے منسلک کرنے کے لیے15،2کلو میٹر 2رویہ روڈ کے ذریعہ منسلک کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے زیر صدارت گوجرانوالہ کو سیالکوٹ موٹر وے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی پیش رفت بارے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں 11ارب روپے مالیت کے 15.2کلو میٹر 2رویہ روڈ کو جی ٹی روڈ سے براستہ بے نظیر روڈ منسلک کرنے بارے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی احکامات پر فوری اقدامات پر عملدرآمد ،جگہ کی نشاندہی، زمین کا حصول، راستے میں آنے والی تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات پر غور کیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات خاں،اسسٹنٹ کمشنرز(صدر میاں توصیف حسن،کامونکی خرم مختار بھنگو)،ایکسیئن ہائی ویز(روڈ کنسٹرکشن) ملک وقاص اور دیگر شریک تھے،اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات خاں نے بتایا کہ 2رویہ 15.2 کلومیٹر لنک کی ممکنہ لاگت 11ارب روپے ہے اس سلسلہ میں جو زمین درکار ہے اس کے حصول کے لیے اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن اور کامونکی خرم مختار بھنگو کو ریونیو فیلڈ افسران کے ساتھ مل کر نشاندہی اورایکوزیشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے گوجرانوالہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا اور معیاری اور بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی اور گوجرانوالہ کو دوسرے شہروں سے منسلک کرتے ہوئے صنعت کو بھی فروغ ملے گا،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات خاں نے مجوزہ سائٹ کا دورہ بھی کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر اٹھانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز عملی اقدامات کو مزید تیز کریں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں