اشیائے خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر دستیابی اور حکومتی ریلیف کو عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

جمعرات 21 مارچ 2024 23:05

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر دستیابی اور حکومتی ریلیف کو عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک، ضلع بھر میں کاروائیاں جاری۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے، اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں،بازاروں میں چھاپے مار کاروائیاں کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز 21مارچ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 ہزار9 سو 65 کاروائیاں کی گئیں، خلاف ورزیوں پر 57 دوکانداروں کو 1 لاکھ 10 ہزار5سو روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،1فرد کے خلاف مقدماہ کا اندراج اور 6 افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا۔

(جاری ہے)

یکم مارچ سے 21 مارچ تک کی رپورٹ کے مطابق ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 29 ہزار 8 سو 58 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔ان کاروائیوں کے دوران 704 خلاف ورزیوں پر24 لاکھ 43 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے،122افراد گرفتار، 12 مقدمات کا اندراج اور 33 گوداموں ودکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں