معروف ماڈل و اداکارہ افراء خان نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی

ان دنوں قرنطینہ میں مختلف کھانے بنانا سیکھ رہی جبکہ میںنے اپنی سالگرہ کا کیک بھی خود تیار کیا ہے‘افراء خان

منگل 7 اپریل 2020 12:41

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) معروف ماڈل و اداکارہ افراء خان نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک اپنی فیملی کے ساتھ کاٹا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہوں لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے گھر تک محدود کر رکھا ہے میری دعا ہے اللہ پاک جلد اس موذی مرض سے تمام دنیا کو محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ اپنی ساتھی ماڈلز شوبز شخصیات اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے فون کالز اور سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا افرء خان کا کہنا تھا ماڈلنگ پروجیکٹ تو کافی چل رہے تھے اس کے ساتھ ایک ملائشیا کی فلم میں بھی کام کر رہی ہوں بس جیسے ہی حالات بہتر ہونگے پھر سے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کردو ںگی ان دنوں قرنطینہ میں مختلف کھانے بنانا سیکھ رہی جبکہ میںنے اپنی سالگرہ کا کیک بھی خود تیار کیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں