گوجرانوالہ۔ شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریب کاانعقاد

بدھ 8 نومبر 2023 18:57

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2023ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی ولادت کی خوشی میں بزم اقبال کے نام سے مشاعرہ وسیمیناراورکلام اقبال کی پرفارمنس کاانعقاد کیاگیاتھا۔جس میں نامورشخصیات/شعراءنےعلامہ محمداقبال رحمة اللہ علیہ کی زندگی کے اہم پہلوؤں پراورپاکستان کے وجودکے خواب کوتعبیردینے کے مراحل میں کی جانے والی کاوشوں پرروشنی ڈالی گئی۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے مشہورکلاسیک گائیک استادفیض اللہ جان نے کلامِ اقبال سے سامعین کومحظوظ کیا۔جبکہ پروفیسر نائلہ بٹ،عمران ہاشمی،عتیق انور راجہ،محمد اسرائیل ایڈوکیٹ،ادریس ناز اور پرویز شاکر ایڈوکیٹ اور پیر اشرف شاکر نے علامہ اقبال کی زندگی کے اہم پہلوؤں اور واقعات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

جبکہ مشاعرہ میں مشہور شعراء جان کاشمیری،ڈاکٹر سعید اقبال سعدی،عرفانہ امر، سیف اللہ بھٹی،راحت ثمر، فرحانہ عنبر اور دیگر نوجوان شعراء نے اپنے کلام سے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔پروگرام میں سکولوں اور کالجوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن اسد احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کیک کاٹا گیا۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں