پاکستان میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی شرح خطرناک حد تک زیادہ

گجرات میں 300 حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 200 سے زائد کی کورونا رپورٹس آنا باقی ہیں

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 9 مئی 2020 10:21

پاکستان میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی شرح خطرناک حد تک زیادہ
گجرات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09مئی2020ء) پاکستان میں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی شرخ خطرناک حد تک زیادہ ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے گجرات میں موجود گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سمیت فتح پور کے ایک مقامی ہسپتال کو اس لئے بند کر دیا گیا ہے کیونکہ وہاں کے عملے اور مریضوں کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے جمعرات کو 300 حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 200 سے زائد کی کورونا رپورٹس آنا باقی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ حاملہ خواتین کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہے۔موجود گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کو پہلے ہی سیل کر دیاگیا تھا لیکن وہاں موجود حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی شرح تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

خیا ل رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اس وقت پاکستا ن میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیںجس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھا اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان حکومت کی جانب سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ آج ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو بھی ختم کر دیاگیا ہے لیکن لوگوں کو ہدایت کرنے کا کہا گیاہے۔ ۔ اس وقت پاکستا ن کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت پاکستان بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 622 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں اب حاملہ خواتین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے لگ گئی ہیں جس کی تازہ مثال گجرات کی ہے جہاں جمعرات کو 300 حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 200 سے زائد کی کورونا رپورٹس آنا باقی ہیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں