اعتکاف بیٹھے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

تبریز کے خاندان نے ہم سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر ہم نے انکار کردیا۔متاثرہ بچے کے والد کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مئی 2020 11:38

اعتکاف بیٹھے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
گجرات (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20مئی 2020ء ) پولیس نے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں اعتکاف کے دوران 15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک ایسا واقعہ سامنے آئے تھا جس نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے۔بتایا گیا کہ15 سالہ عادل حسین جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے ۔

پوٹھی کی نورانی مسجد میں اعتکاف پر بیٹھا تھا ،15 سالہ بچے کے والد شیراز حسین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں اپنے بیٹے کو کھانا دینے گیا تو مجھے اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنائی دی ۔ جب والد موقع پر پہچا تو ملزم تبریز 15 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کو شش کر رہا تھا ، تاہم بچے کے والد کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرارہو گیا۔

(جاری ہے)

بچے کے والد نے موقف اختیار کیاتھا کہ مسجد میں میرے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنا انتہائی افسوس ناک ہے،ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی
، واقعہ کی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد شہریوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا گیا۔

شہریوں کی جانب سے بھی درندہ صفت انسان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور حکومت سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اب ملزم پولیس کی گرفت میں آ چکا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ تبریز نے ان کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی مگر وہ وقت پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکا۔تبریز کے خاندان نے ہم سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر ہم نے انکار کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس واقعے کی رپورٹ اپنی مدعیت میں درج کروائی ہے۔پولیس ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ملزم پولیس کی گرفت میں ہے۔ملزم تبریز پر مقدمہ درج کر کے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں