گورنر پنجاب کے فیصلے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی: چوہدری سالک حسین

ادارے اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں، سمندر پار کستانیوں کیلئے تفصیلی پلان بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر

اتوار 24 مارچ 2024 15:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے فیصلے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہاکہ گورنر پنجاب کا انتخاب پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں، سمندر پار کستانیوں کے لیے تفصیلی پلان بنا رہے ہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہاکہ آگاہی کے لیے وزارت اوورسیز کی شکایات کے لیے پورٹل بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں