ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈاکٹر سجاد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکو اعزازی شیلڈ سے نوازا

بدھ 17 اپریل 2024 21:21

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈاکٹر سجاد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈاکٹر سجاد محمود کا شمار محکمہ زراعت کے قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ حکومت ہدایات احکامات اور کسانوں کی راہنمائی کے لیے لگن اور محنت سے کام کیا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو آنے والی زندگی میں خوشی و کامرانی سے نوازے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں