گجرات و رحیم یار خان میں پولنگ رک گئی، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) الیکشن کمشنر پنجاب کنٹرول روم نے گجرات اور رحیم یار خان میں پولنگ رکنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق گجرات کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ذریعے صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ رحیم یار خان کے حلقے پی پی 266 کے پولنگ اسٹیشن محب شاہ پر جھگڑا پولنگ اسٹیشن سے باہر ہوا تاہم پولنگ اسٹیشن پر پولنگ جاری رہیواضح رہے کہ رحیم یارخان کے حلقے پی پی 266 کے پولنگ اسٹیشن محب شاہ پر جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ 2 سیاسی پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی، گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے اور جھگڑے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں