دشمن کا بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دینگے،بریگیڈیئرعدنان

یوم پاکستان پر یہ تقریب اس بات کی دلیل ہے کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں کوئی بھی طاقت تقسیم نہیں کرسکتی،بلوچستان کے بچوں کا مستقبل انتہائی خوبصورت ہو گا،تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاک آرمی 31بریگیڈئیرعدنان ملک نے کہا ہے کہ ہمیں ادراک ہے کہ بلوچستان کا ساحلی علاقہ کتنا اہم ہے اور یہ ادارک ہمارے دشمنوں کو بھی ہے اسی لیئے وہ اپنے آلہ کاروں کے ذریعے یہاں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ علاقے کی ترقی رک سکے لیکن انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15بٹالین ایف ایف رجمنٹ پسنی کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائیرسکنڈیری اسکول میں 23مارچ کے حوالے منعقدہ تقریب میں دوران خطاب کیا ہے انہوں نے کہاکہ آج کا یہ تقریب اس بات کی دلیل ہے کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں کوئی بھی طاقت تقسیم نہیں کرسکتا اور یہ بچے ہمارامستقبل ہیں اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کا مسقتبل انتہائی خوبصورت ہے انہوں نے کہاکہ ساحلی علاقوں کے لوگوں کی حب الوطنی ،تعلیم ،شخصیت اور صلاحتیں کسی سے بھی کم نہیں ہیں اور ساحلی علاقے کے لوگ بہت ہی خاص ہیں اور اللہ پاک نے آپ لوگوں کو بہت سی صلاحتیں بخشی ہیں جنہیں نکھارنے کی صورت ہے انہوں نے کہاکہ ہمارایہاں ہونے کا مقصد آپ لوگوں کو امن اور روشنی طرف لے جانا ہے اور امن کے لیئے ہمیں آپکا ساتھ چاہیے یہ ملک یہ علاقہ آپکا ہے بلوچستان آپکی ہے اوراپنے بچوں کو پڑھائینگے تو کل یہ دنیا بھی آپکی ہوجائے گی تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرمیل اخلاق احمداور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرفیمیل شہنازبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ دن ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے اور جس مقصد کے لیئے آج ہم یہاں اکٹھے ہوئے ہیں وہ آپ لوگوں کی یکجہتی میں ہم دیکھ رہے ہیں پاکستان ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا ہے بلکہ اس ملک کے لیئے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں تقریب میں گورنمنٹ ہائی اسکول مستانی ریکبازار،ہائی اسکول ببرشور ،ہائی اسکول شپانکوبازار،گرلز ہائی اسکول پراھگ محلہ ،گرلزہائی اسکول ببرشور،مڈل اسکول باغبازارکے طلبہ اورطالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا تقریری مقابلے میں مختلف اسکولوں کے کل 31طلباء اور طالبات نے حصہ لیا ہے جن میں 18طالب علموں کو اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن آنے پر انعامات دیئے گئے انگریزی کے تقریری مقابلے میں گرلزہائی اسکول ببرشور کی مہمل محبوب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اردوتقریر میں بھی اسی اسکول کی ہما یوسف عبدالرحمان نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی بوائز کے اردوتقاریر میں ہائی اسکول مستانی ریکبازار کے عبدالصمدنے پہلی پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلے میں زبیرمختار،عاشق حسین اور حاکم حکیم نے جج کا کرداراداکیا دریں اثنا ء یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی ایجنسی رشاد بیس پسنی کی جانب سے پسنی جیٹی پر بھی ایک تقریب کا انعقادکیاگیا جہاں برگیڈئیرپاک آرمی عدنان ملک نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر ائیرشو کا مظاہرہ بھی کیاگیا پاک نیوی کے ہیلی کاپٹروں کے سائے میں پرچم کشائی کی گئی پرچم کشائی کی تقریب میں کرنل عاصم کیانی ،میجرکوسٹ گارڑثناء اللہ ،لیفٹیننیٹ پاک نیوی فیصل جاوید ،کاشف صدیق اور دیگر بھی موجود تھے ،اس دوران کشتی رانی بھی کی گئی اور تیراکی کا مقابلہ ہوا،دریں اثناء پاکستان کوسٹ گارڑپسنی کی جانب سے بھی ایک گاڑی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں گاڑیاں شامل تھیں ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں