آئی جی پولیس بلوچستان کی ذاتی دلچسپی سے چینی صوبہ گوانگ دانگ کے آئی جی اور دیگر پولیس حکام کا دورہ گوادر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:08

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) آئی جی پولیس بلوچستان محسن بٹ کی ذاتی دلچسپی سے چین کے صوبے گوانگ دانگ کے آئی جی اور دیگر پولیس حکام کا دورہ کوئٹہ کے بعد گوادر کا دورہ کیا جن کو ڈی آئی جی گوادر منیر احمد ضیا راو کی سربراہی میں کامیاب دورہگوادر کرایا گیابلوچستان پولیس اور چین کی پولیس کے درمیان باہمی تعاون کرنے کے ساتھ جدید ٹرینگ سکول چین بنائے گا تاکہ مستقبل میں جب گوادر سٹی بنے تو گوادر پولیس کو !چین کی پولیس کی طرح جدید خطوط پر استوار کرنے پر بات چیت کی گئی اس موقع پر ایس ایس پی تربت حسین بخش لہڑی سمیت گوادر کے پولیس آفیسر بھی موجو د ہی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں