'بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو خفیہ کیمروں سے بلیک میلنگ اور جنسی استحصال کرنے کے خلاف گوادر ڈگری کالج اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی کا انعقاد

جمعہ 25 اکتوبر 2019 22:55

}گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو خفیہ کیمروں سے بلیک میل اور جنسی استحصال کرنے کے خلاف گوادر ڈگری کالج اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی. ریلی کی قیادت گوادر کے معروف سماجی کارکن میر ارشد کلمتی کر رہے تھی. ریلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی رہنما اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک تھی.

جو بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی اور اس جرم میں شریک دیگر ملزمان کے خلاف شدید نعرے بازے کررہے تھے ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور قرار واقئعی سزا دینے کی تحریریں درج تھی. شہدائے جیونی چوک سے شروع ہونے والی یہ ریلی گوادر پریس کلب کے سامنے پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جلسے سے میر ارشد کلمتی، بی ایس او کے رہنما اسماعیل عمر، بی این پی کے رہنما ماجد سہرابی، جمیل قاسم اور دیگر نے مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت سے سختی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جیسے قبائلی صوبے کی بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ یہ زلت امیز فعل کرکے پورے بلوچستان کی غیرت کو للکارا گیا ہے، ہم بلوچستان اور وفاقی حکومتوں کو سکتی سے بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی واقعہ کے ناقابل معافی جرم اور مکروہ فعل کے مرتکب بھیڑیوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انجام تک پہنچا دے بصورت دیگر بلوچستان کے غیرت مند عوام انھیں اپنی بیٹیوں اور بہنوں کی عزتوں کا بدلہ ان بھیڑیوں سے لینا اچھی طرح جانتے ہیں�

(جاری ہے)

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں