گوادر کو حق دو تحریک ،مولاناہدایت الرحمان کا 2دسمبر کومکران کوسٹل ہائی وے کو پانچ مقامات پر دھرنا دیکربند کرنے کا اعلان

بدھ 1 دسمبر 2021 00:15

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا ،2دسمبر بروزِ جمعرات مکران کوسٹل ہائی وے کو پانچ مقامات (اوتھل زیرو پوائنٹ ، اورماڑہ زیروپوائنٹ ، پسنی زیرو پوائنٹ ، سربندن زیرو پوائنٹ اور جیوانی زیرو پوائنٹ)کے مقام پر دھرنا دیکربند کردیا جائیگا جبکہ ا سی دن 2دسمبر کو گوادر ایکسپریس وے کو بھی بند کیا جائیگا گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ایکسپریس وے کو اب خواتین کے بجائے مرد حضرات دھرنا دیکر بند کریں گے اس سلسلے میں انہوں نے ماہیگیروں اور تاجروں سے بھی اپیل کی وہ کہ جمعرات اور جمعہ2اور3دسمبر کو مکمل شٹر ڈاون کرکے دھرنے میں شامل ہوکر ظلم اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں