گوادرکوحق دو تحریک کا دھرنا واحتجاج ،حکومت بلوچستان نے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکاران وآفیسران گوادر طلب کرلئے

جمعرات 2 دسمبر 2021 21:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا واحتجاج حکومت بلوچستان نے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکاران وآفیسران گوادر طلب کرلئے ۔

(جاری ہے)

سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے ایڈیشنل آئی جی پولیس وکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کولکھے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ گوادر میں امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان میں رونما ہونے والی پیش رفت کے مد نظر دھرنا کے شرکا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ پولیس کے 5ہزار5سو اہلکاروں سمیت افسران کو گوادر بھیجاجائے ان میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 22 سو اہلکار بھی شامل ہیں جو امن و امان اور ممکنہ کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات رہیں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع جعفرآباد سے 13سو،مستونگ سے 118،زیارت سے 105،پنجگور سے 250،خضدار سے 114،تربت سے 400،نصیرآباد سے 400،قلات سے 30،کیچی سی43،خاران سے 40،سبی سے 250اور لسبیلہ سے 250اہلکاران شامل ہیں جن میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شامل ہیں ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں