گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس ہسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ 24 جون 2022 23:35

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس ہسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے ہسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سر پرستی کی،گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ اسپتال مقامی لوگوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی جلد تکمیل کے بعد اس کا انتظام انڈس ہسپتال سنبھالے گا. اسپتال کی تکمیل کے بعد گوادر کے لوگوں کو علاج معالجے کیلئے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں