ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ کی زیر صدارت ڈایریا /ہیضہ کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا

جمعہ 22 جولائی 2022 22:33

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ کی زیر صدارت ڈایریا /ہیضہ کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں ضلعی افسر صحت ڈاکٹر عبدالوحد ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر حیفظ بلوچ، پی پی ایچ ائی کے ڈاکٹر منیر احمد چیف افسر میونسپل کمیٹی افضل شہزادہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں 25 جولائی سے شروع ہونے والی ہیضہ، ڈائریا ویکسین مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں بتایا کہ کہ یہ مہم پہلے مرحلے میں تین یونین کونسلوں میں کی جائے گی جن میں یونین کونسل شمالی،یونین کونسل جنوبی اور یونین کونسل گوادر سینٹر شامل ہیں ان یونین کونسلوں میں ڈاٹریا ہیضہ کے مثبت کیسز آنے کی صورت میں محکمہ صحت گوادر نے فوری طور اقدامات کرکے مہم کا آغاز کردیا ان یونین کونسلوں میں یہ مہم 25 جولائی سے لیکر 29 جولائی تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران گوادر میونسپل کمیٹی کے تمام مراکز صحت میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال، بی ایچ یو شادو بند، شمبے اسماعیل و جی ڈی اسپتال میں مفت فراہم کی جائے گی اس مہم کے دوران ان تینوں یونین کونسلوں میں محکمہ صحت کے مطابق 56ہزار نو سو 96 افراد کو ویکسین کی جائے گی اور لوگوں سے ایپل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے یونین کونسل کے کسی بھی قریبی مراکز صحت میں جاکر ویکسین کرا سکتے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو گھر جاکر ویکسین کرائیں گے اس حوالے موبائل ٹیمیں بھی ویکسین کرے گی اجلاس میں لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے معاشرے کو اس وباء سے پاک کرنے میں ہماری مدد کریں اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس مہم میں ویکسین کے ساتھ لوگوں میں اس وبا سے متعلق شعور بیداری انہتائی ضروری ہے انہوں نے بتایا کہ ہیضہ یعنی کولرا آلودہ پانی سے پھیلنے والی ایک ایسی بیماری ہے، جس سے احتیاط نہ برتی گئی تو جان لیوا بِھی ہوسکتی ہے خیال رہے کہ ہیضہ ایک بیکٹیریا ہے، جو آلودہ پانی سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے، تو یہ پیٹ کو متاثر کرتا اور نظام ہاضمہ کو تباہ کردیتا ہے اس سلسلے میں ایک سال سے اوپر تمام آبادی کو مفت یہ ویکسین فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ویکسین کمزور مدافعتی نظام والے افراد اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں