حیدرآباد ، قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 13 مئی 2022 15:59

حیدرآباد ، قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) حیدرآباد کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ۔

ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان ایدھی کے مطابق رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ ہسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں