وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز کے اپوزیشن کو کرارے جواب
بجٹ سیشن میں اپنے خطاب کے دوران حکومتی اقدامات کا بھرپور تحفظ ، بجٹ سیشن کے نام پر اسمبلی میں سجا میلا چوہدری عزیز نے لوٹ لیا
ہفتہ 26 مئی 2018 20:56
(جاری ہے)
ایک طرف اپوزیشن بجٹ بڑھانے والے کو غدار دے رہی ہے جبکہ اسکی جانب سے دیا گیا بجٹ مانگ رہی ہے یہ معاملہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔
جس نے آدھا پاکستان توڑا ادھر تم ادھر ہم ، امریکن کو جس نے خط لکھا کہ ہماری فوج کو دبائو اس کو بھی ہم نے غدار نہیں کہا ۔ اسکو بھی غدار نہیں کہا جس نے راجیو گاندھی کے دورہ کے موقع بورڈ توڑے ۔ جس نے تحریک آزادی کے مجاہدین کی لسٹ انڈیا کو فراہم کیں ۔ خالصتان توڑنے والے سکھوں کی فہرست جس نے بھارت کو دی اس کو بھی غدار نہیں کیا۔ اپوزیشن ہمارا شکریہ ادا کرنے کے بجائے سابق حکومت کی چھوڑی بیماریوں کے علاج میں مصروف ہیں ۔ سابق حکومت نے پسندوناپسند کی بنیاد پر سکیمیں رکھیں ۔ ہم نے ان منصوبوں کو ڈراپ نہیں کیا ۔ فنڈنگ کی تکمیل کررہے ہیں بجٹ دے رہے ہیں ۔ یہاں بیٹھے تعریف ضرورکرتے ہیں مگر اندر کہتے ہیں ہمیں کیا ملا۔ ہم پرانے مرض کے علاج میں مصروف ہیں ۔ حکومتیں حکومتوں کا تسلسل ہوتی ہیں ۔ اس لئے ہم نے سابق حکومت کے منصوبے ڈراپ نہیں کئے ۔ 80فیصد بجٹ جاریہ منصوبوں پر لگ رہ اہے جو سابق حکومت کی دی ہوئی ہیں ۔ خزانے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 10ارب کے بجٹ میں 40ارب کی سکیمیں سابق حکومت نے پاس کردیں ۔ اپوزیشن سمیت سب کو دعوت دیتے ہیں ۔ ایوان کی کمیٹی بنائیں ۔ ہمارے دو سال کے پراجیکٹ بھی دیکھیں اور سابق 5سال کی اے ڈی پی بھی دیکھیں زمین پر صرف ہمارے منصوبے دکھائی دینگے ۔ سابق حکومت کی کاغذی ڈویلپمنٹ کی تحقیقات کرکے پیسہ خزانہ میں جمع ہونا چاہیے ۔ ہماری حکومت نے ایل او سی پیکیج دیا ۔ شہداء کے لواحقین کیلئے ، زخمیوں اور جائیداد کے معاوضہ میں اضافہ کیا ۔ تعمیرات عمل کیلئے الگ رقم مختص کی گئی ہے ۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایل او سی کا 11ارب روپے کا ایکنک سے منظور شدہ پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ بجٹ اجلاس پر بات کی جاسکتی ہے ۔ پرائیویٹ سکولوں کو چھٹیوں کی فیسیں نہ دینا غیر مناسب ہے اگر سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کو دیئے ہیں تو پرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرز کو بھی دیں ۔ شاہرات نے سائوتھ اور نارتھ میں بیشتر منصوبے مکمل کئے ۔ ایشین ڈویلپمنٹ نے شاہرا ت کو 2ارب روپے اضافی فراہم کئے ۔ اس دفعہ محکمہ شاہرات پر تصریحات کے مطابق گاڑیاں چلیں گی ۔ انٹری پوائنٹ پر ٹول پلازہ لگائیں گے ۔ حاصل آمدن کو اس سڑک کی مرمت پر خرچ کرینگے ۔ 2سالوں میں ہماری حکومت کے اقدامات ہیں اس سے ضمیر مطمئن ہے ۔ سیاست سے بالاتر ہوکر کام کئے ۔ سیاست کے بجائے ریاست کو سامنے رکھا ۔ حالانکہ ہمیں اس کا نقصان بھی ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد آئینی ترامیم کا معاملہ یکسو ہوجائے گا۔ اگر کمی بیشی بھی ہوئی کریڈٹ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے ۔ محکمہ شاہرات نے ٹینڈرز میں 6سو ملین کی بچت کی ہے ۔ ہم نے ، ہماری اسمبلی نے ختم نبوت بل کی منظوری دی ۔ بطور مسلمان سب سے بڑا کام ہے جو اس وقت شامل نہیں ہوسکے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بے خیالی ک ومعاف کرتے ہوئے ثواب دے ۔متعلقہ عنوان :
حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حافظ آباد،داماد کے کلہاڑیوں کے وار سے سسر قتل
حافظ آباد، ڈاکٹر نے رقم نہ ملنے پر ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کو مبینہ طور پر گردہ کاٹ کر مار ڈالا
حافظ آباد، ضلع بھر میں گندم کی خریداری کے لئے پاسکو کی جانب سے بنائے گئے خریداری مراکز ٹھس
حافظ آباد میں محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
اخبارات اور نیوز چینل کو خبروں کی ترسیل میں قصباتی صحافیوں کا بڑا کردار ہے،محمد نصر اللہ خان
ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی زیر قیادت حافظ آباد پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ..
سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد جلد پاکستان کے دورے پر آرہا ہے ‘ عطا اللہ تارڑ
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کیلئے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ، رسم قل (کل )ادا کی جائیگی
بزرگ لیگی رہنما چوہدری افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے
پشاور سے ڈیڈباڈی کو لیے کر پیرمحل جانے والی ایلبولینس موٹروے ایم فور پر الٹ گی
حافظ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
رواں مالی سال میں خیبرپختونخواہ کے محصولات میں نمایاں اضافے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
-
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں