کوہالہ روڈ کے ساتھ واقع زمین پر بااثر افراد نے مشین چلا دی ، ضلعی انتظامیہ خاموش

بدھ 17 جنوری 2018 15:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) کوہالہ روڈ کے ساتھ واقع زمین پر بااثر افراد نے مشین چلا دی ، ضلعی انتظامیہ خاموش، 5 میل گھاس چرائی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ ضامن آباد با اثر افراد کا تعلق کلیاں تھانہ حدود سے ہے نے مقامی افراد سے ملکر پورے گائوں کی زمین پر دوسرے گائوں کے اثر افراد نے ڈوزر مشین لگا کر زمین ہموار کرنا شروع کر دی ضلعی انتظامیہ خاموش عوام علاقہ شاہدرہ ، 5 میل ضامن آباد کے عوام نے وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر خان سے اپیل اور ڈی سی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہیکہ شاہدرہ 5 میل کے درمیان گھاس چرائی زمین واگزار کروائی جائے اور عوام علاقہ کے مال مویشی چرانے کی اجازت دی جائے جسطرح عرصہ 50 سالوں سے چل رہا تھا بااثر افراد حکومتی اثرورسوخ استحصال کر کے پورے گائو ںکی زمین دبانا چاہتے ہیں، مگر عوام علاقہ ایسا نہیں کرنے دینگے ڈی سی مظفرآباد فوری اس زمین پر دفعہ 144 نافذ کریں اور ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر یں زمین پر کام بن دکروایا جائے ورنہ عوامی علاقہ احتجاج پر مجبور ہو نگے۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں