ہری پور چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام یوم آزادی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

پیر 13 اگست 2018 15:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ہری پور چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام یوم آزادی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، یوم آزادی کے موقع پر علی خان سے ہری پور چیمبر آفس تک موٹر سائیکل و کار ریلی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر و سابق صدر چیمبر سید صفدر زمان شاہ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ یوم آزادی کو بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کیلئے ہری پور چیمبر کے ممبران و تاجر دلچسپی لے رہے ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام منعقدہ موٹر سائیکل و کار ریلی علی خان سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ اور مین بازار سے ہو کر چیمبر آفس پر اختتام پذیر ہو گی جہاں جشن آزادی کیک کاٹا جائے گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں