ہری پور میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:40

ہری پور۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ہری پور میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پہلے واقعہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے باہر کالج سٹوڈنٹس اور آئوٹ سائیڈرز میں جھگڑے کے نتیجہ میں چھریوں کے وار سے آئوٹ سائیڈر شاہ زیب ولد گلزار سکنہ حال ٹی آئی پی موقع پر جاں بحق جبکہ ذاکر ولد چنگیز سکنہ نور کالونی، ناصر ولد محمد اشرف اور نعمان ولد حبیب ساکنان ٹی آئی پی اور عثمان ولد افسر سکنہ یونیورسٹی ٹائون زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، وجہ تنازعہ مقتول کے کزن عبدالله کو تنگ کرنا بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے شان عرف شانہ، عثمان، عدنان سلیم، وقاص احمد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعات 302/324/148/149 مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں چنگی بانڈی میں کنواں کھودنے کے دوران مزدور عرفان ولد یعقوب اور شہزاد ولد گلاب نبی گیس سے دم گھٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پہلے ایک مزدور گیس لگنے سے بے ہوش ہوا اور دوسرا اسے اٹھا کر باہر نکال رہا تھا کہ دونوں گر پڑے اور دونوں جاں بحق ہو گئے۔ تیسرے واقعہ میں بانڈی منیم کے رہائشی غیر شادی شدہ صغیر ولد سعید زمان نے گھر والوں سے تلخ کلامی پر مویشیوں کے باڑہ میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ صغیر کے کچھ دنوں بعد شادی ہونے والی تھی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں