کھنیال رہزنی کیس میں نامزد کئے جانے والے طالب علم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دے دیا

ہفتہ 18 مئی 2019 23:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) کھنیال رہزنی کیس میں نامزد کئے جانے والے طالب علم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں ملزم کی جانب سے معروف نوجوان قانون دان ثاب ہاشمی ایڈوکیٹ کے مضبوط دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اللہ خان جدون نے ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ 25مارچ کو تھانہ مکھینال میںپر چہ در ج کر واتے ہو ئے اسلام آباد کے رہائشی ریحان نے پولیس کو بتایاکہ وہ دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے مکھینا ل آئے تھے کہ واپسی پر تین مسلح نقاب پوشوںنے انہیں گن پوائنٹ پر لو ٹ لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور اس دوران ایک ملزم محمد طارق ولد محمد اکرم سکنہ بانٹھ کو گرفتار کیا تو اس نے مبینہ طور پر اپنے ساتھ دوسرے ملزمان منیر ولد انور زمان اور معز حبیب ولد غلام حبیب کو بھی شریک جر م قرار دیا جس پر پولیس نے طالب علم معزز حبیب کو بھی گرفتار کر لیا جس کی ضمانت کیلئے معروف نوجوان قانون دان ثاقب ہاشمی ایڈوکیٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں در خواست ضمانت دائر کی جس کی سماعت گذشتہ روز ہو ئی جس میں وکیل مذکورہ کی جانب سے ملزم کی بے گناہی اور اس کی مقدمہ میں شمولیت کو بد نیتی بارے ٹھوس شواہد پیش کئے جس پر معزز عدالت نے ملزم کی ضمانت پر فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ،ملزم معزحبیب کے ورثاء نے فیصلہ کو حق سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے معزز عدالت اور وکیل ثاقب ہاشمی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں