تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1993.90 فٹ رہ گئی، 7 پیداواری یونٹ بند، بجلی کی پیداوار 1045 میگاواٹ رہ گئی

منگل 18 جون 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح دوبارہ کم ہو کر 1993.90 فٹ ہو گئی، 7 پیداواری یونٹ بند اور بجلی کی پیداوار 1045 میگاواٹ رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح دوبارہ کم ہو کر 1993.90 فٹ ہو گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 91500 اور اخراج 106000 کیوسک ہے، 17 میں سے 7 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ 10 پیداواری یونٹس سے بجلی کی پیداوار 1045 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں