دی پیس گروپ آف سکولز میں طلباء کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ تربیت اور ذہنی نشوونما کی جاتی ہے، سی ای او احمد تاشفین

جمعرات 20 فروری 2020 12:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) دی پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے سی ای او احمد تاشفین نے کہا ہے کہ دی پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز میں طلباء کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعلیم و تربیت اور ذہنی نشوونما کی جاتی ہے، لازمی نہیں کہ ہر بچہ انجینئر یا ڈاکٹر بنے، والدین کو چاہئے کہ وہ بچہ کی خواہش اور نفسیات کو مدنظر رکھ کر تعلیم دلوائیں، معاشرہ کے بہت سے شعبے ہیں، بچے کا رجحان کچھ اور ہوتا ہے اور والدین اسے کچھ اور بنانا چاہ رہے ہوتے ہیں جس سے بچوں کی ذہنی صلاحیتں متاثر ہوتی ہیں، پیس سکول اینڈ کالجز میں تعلیم سرگرمیوں کے علاوہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مختلف قسم کی نصابی و جسمانی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد کروائے جاتے ہیں، اسی طرح تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ معلوماتی ٹورز کروانے کے ساتھ مینا بازار، سپورٹس گالہ، تقریری مقابلے، موسیقی کے پروگرام سمیت خواتین فیسٹیول بھی منعقد کروائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ہری پور کیمپس میں پرنسپل خالد خان جدون کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیس سکول اینڈ کالجز کے 9 اضلاع میں 72 کیمپس کام کر رہے ہیں جبکہ ہر سال اعلی کارکردگی د کھانے والے اور بے سہارا بچوں کو 6 کروڑ روپے کی سکالرشپ دی جاتی ہے۔ اس سے قبل پیس سکول اینڈ کالج کے بچے بیرون ملک کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل پیس سکول اینڈ کالج ہری پور خالد خان جدون نے کہا کہ 23 فروری کو پیس سکول اینڈ کالج ہری پور کے کیمپس میں فن فیئر کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف قسم کے سٹال لگانے کے ساتھ موسیقی کا پروگرام اور مختلف قسم کے مقابلے بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فن فیئر صرف خواتین کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کیلئے باقاعدہ طور پر دعوت نامے بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی صحافی برادری نے ہمیشہ ادارہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور مسائل کی نشاندہی کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں