ہری پور، تعلیمی شعبہ کی ترقی و فروغ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کلیدی ادا کر رہی ہے، ریجنل ڈائریکٹر

بدھ 26 فروری 2020 15:10

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے سے موجودہ وقت میں 14لاکھ کے قریب طلباء و طالبات تعلیم کے شعبہ سے مستفید ہورہے ہیں، شفاف نظام کے تحت ادارے کو چلا جا رہا ہے، میرٹ کے تحت کام کئے جاتے ہیں، ادارے کے قوانین کی پاسداری ہماری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غازی میں داخلہ سسٹر بہار 2020 کے سلسلہ میں ہونے والے آگاہی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے شعبہ کی ترقی و فروغ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کلیدی ادا کر رہی ہے، ہمارا تعلیمی نظام بہت شفاف ہے، چیکنگ کا موثر نظام موجودہ ہے، قوانین کے تحت تمام کام شفاف طریقہ سے میرٹ پر ادا کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ اولین کوشش ہے کہ ادارے میں مزید بہتری لائی جائے، فیسوں میں کمی کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے تا کہ طلبہ زیادہ سے زیادہ اس پرپروگرام میں شامل ہوں۔ پروگرام سے سکول ہذا کے پرنسپل محمد اعجاز نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے، اپنے علاقے میں تعلیم کی ترقی و فروغ کے لئے اس ادارے ساتھ مل کرکام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں