ہری پور شہر، درویش، کانگڑہ کالونی اور کوٹ نجیب الله کے مقامات پر ماسک کی تقسیم

جمعرات 4 جون 2020 20:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ہری پور شہر، درویش، کانگڑہ کالونی اور کوٹ نجیب الله کے مقامات پر ماسک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو قمر ضیاء ملک نے درویش کے علاوہ کانگڑہ کالونی اور کوٹ نجیب الله کے مقامات پر ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ماسک کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ہدایت کی گئی کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے خود بھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی ماسک کے استعمال کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی آگاہی دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں