اکبر ایوب خان کی طرف سے دو رکشہ سپرے مشینری کے علاوہ سینی ٹیشن کیلئے جدید مشینری بہت جلد ٹی ایم اے ہری پور کو مل جائے گی، ٹی او آئی جاوید خان

جمعرات 4 جون 2020 20:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کی طرف سے دو رکشہ سپرے مشینری کے علاوہ سینی ٹیشن کیلئے جدید مشینری بہت جلد ٹی ایم اے ہری پور کو ملے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی او آئی ٹی ایم اے ہری پور جاوید خان نے کہا کہ صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے ہری پور میں سپرے کیلئے دو رکشہ سپرے مشینری دیئے ہیں جن سے گلیوں کے اندر اور محلہ جات میں سپرے کرنے میں آسانی ہو گی، اس سلسلہ میں ٹی ایم او محمد یاسر کا بھی انتہائی اہم کردار رہا ہے جو صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہے۔

اسی طرح صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے کہا کہ وہ بہت جلد سینی ٹیشن برانچ کیلئے بھی جدید مشینری فراہم کریں گے تاکہ ہری پور میں صفائی کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ ٹی او آئی جاوید خان نے مزید کہا کہ ہری پور اندرون شہر کے علاوہ متعلقہ یونین کونسلوں میں بھی بہت جلد کورونا وائرس اور ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یونین کونسل درویش سے ڈنگی وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں