تربیلا غازی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 15 نومبر 2018 17:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) تربیلا غازی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ 12 ریبع الاول کے دن جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، علماء و انتظامی کمیٹی جلوسوں کے روٹ و شیڈول سے انتظامیہ کو آگاہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر غازی حاجی محسن اصلاح الدین کی زیرصدرات اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم غازی اسلم حیات خان، نائب ناظم تحصیل حاجی محمد انور، تحصیل خطیب مولانا اختر زمان، خطیب جامع مسجد شیر اسلیم خان غازی، مولانہ نعیم معاویہ، اختر زمان چشتی، ایم ایس غازی ہسپتال، اے ڈی او پرائمری غازی سرکل شاکر قریشی کے علاوہ محکمہ پولیس کے ذمہ دارانہ و میڈیا کے نمائندئوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 12 ریبع الاول کے حوالہ سے ہونے والے پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر اے سی غازی حاجی محسن اصلاح الدین نے پولیس کو ہدایت کی کہ جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، علماء کرام جلوسوں کے حوالہ سے انتظامیہ کو اپنے اپنے روٹ و شیڈول سے انتظامہ کو آگاہ کریں تاکہ روٹ پر پولیس کو تعینات کیا جا سکے گا اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔ اے سی غازی نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی کو ہدایت کی گئی کہ جلوسوں کے ساتھ ایمبولینس سروس فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں