تربیلا بجلی گھر کے ملازمین کی رہائشی رائٹ بنک کالونی میں پاگل گیڈر نے 2بچیوں سمیت4 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا

منگل 20 نومبر 2018 18:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) تربیلا بجلی گھر کے ملازمین کی رہائشی رائٹ بنک کالونی میں پاگل گیڈر نے چار افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔زخمی افراد میں دو بچیاں بھی شامل ہیں ۔ ایک بچے کے ہونٹ کاٹ دئیے۔ جس کو سی ایم ایچ غازی ریفر کیا گیا۔ واچ اینڈ واچ کے اہلکا ر نے پاگل گیڈر کو قابو کر کے چھری سے ذبح کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تر بیلا بجلی گھر کے ملازمین کی رہائشی رائیٹ بنک کالونی میں ایک پاگل گیڈر کالونی میں داخل ہو گیا جس نے دو بچیوں سمت چار افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ہے۔

جبکہ سیکورٹی اہلکار شمس کی بیٹے کے ہونٹ کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا ہے۔تاہم وہاں پر موجود واچ اینڈ واچ کے اہلکار نے پاگل گیڈ ر کو قابو کر کے چھری سے ذبح کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکار کے بیٹے کو سی ایم ایچ غازی طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں