قلعہ ہرکشن گڑھ کیس، عدالت نے حکم امتناعی میں توسیع کردی

منگل 18 دسمبر 2018 19:10

ہری پور۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) عدا لت نے قلعہ ہرکشن گڑھ کیس میںحکم امتنا عی میں تو سیع کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر اور ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر فر یقین کو 22دسمبر کو عدا لت میں اپنا جواب دا خل کروانے کا حکم دیا ہے۔ صدر ڈسٹر کٹ بار اور پر یس کلب نے بھی فر یق مقد مہ بننے کے لیے درخواست دا ئر کر دی تار یخی قلعہ ہر کشن گڑ ھ کو مسما ر کر کے تحصیل ریو نیو آ فس بنا نے کے منصو بہ کے خلاف سو ل کورٹ نے ہفتے کے روز حکم امتنا عی جا ری کیا تھا ۔

قلعہ ہر کشن گڑ ھ کو مسما ر کر کے تحصیل ریو نیو آ فس بنا نے کے خلاف وکلا ء کے نما ئند ے جواد حبیب ،رب نواز اور سو ل سوسا ئٹی کی جا نب سے وقاص احمد نے سول جج 8محمد شعیب کی عدا لت میں کیس دا ئر کر کے عدا لت کو بتا یا کہ قلعہ ہر کشن گڑ ھ ایک تار یخی اور ثقا فتی ور ثہ ہے جسے سکھ جر نیل ہر ی سنگھ نلو ہ نے دو صدی قبل پہلے تعمیر کیا تھا اُسی سکھ جر نیل نے ہی ہر ی پور شہر کی بنیاد رکھی تھی قلعہ ہر کشن گڑھ کے سا تھ ہر ی پور شہر کی تا ریخ وا بسطہ ہے لیکن اس تار یخ کو آ ہستہ آ ہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قلعہ کو آ ج تک آ ثار قد یمہ نے اپنی تحو یل میںلے کرمحفو ظ بنا نے کی کو شیش نہیں کی جس کے باعث اسے مختلف سکیمو ں کے نا م پر ختم کیااور اب تحصیل ریو نیوآ فس بنا نے کی آ ڑ میں اسے مکمل طور پر ختم کر نے کی سا زش کی جا رہی ہے لہذا عدا لت اسے محفو ظ بنا نے کے لیے حکم امتنا عی جا ری کر ے جس پر عدا لت نے فر یقین حکم امتنا عی جا ری کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ہر ی پور ،چیف سیکر ٹر ی کے پی کے،کمشنر ہزارہ ،صو با ئی حکو مت ،سیکر ٹر ی محکمہ آ ثار قد یمہ و ثقا فت و سیا حت ،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ہر ی پور اورٹھیکیدار کو نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے منگل کے روز طلب کیا تھا۔

محکمہ سی این ڈبلیو کا نما ئند ہ عدا لت میں پیش ہوا۔ عدا لت نے حکم امتنا عی میں 22دسمبر تک تو سیع کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ،ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر فر یقین سے جوا ب طلب کر لیا ہے۔ دوسر ی جا نب صدر ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن ہر ی پور اسد اللہ ملک ایڈو کیٹ ،صدر پر یس کلب ذاکر تنو لی نے بھی مذ کورہ کیس میں فریق بننے کے لیے درخوا ست عدا لت میں جمع کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں