ضلعی حکومت اور ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کے اندر لگے غیر معیاری سی این جی سلینڈرز کے خلاف کاروائی

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ضلعی حکومت ہری پور اور ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کے اندر لگے غیر معیاری سی این جی سلینڈرز کے خلاف کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدالله شاہ نے بمعہ سٹاف اور ہری پور ٹریفک وارڈن الیاس فرید کے ہمراہ ہری پور کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کے اندر لگے سلنڈر چیک کئے اور غیر معیاری سلنڈروں کو گاڑیوں سے نکال کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدالله شاہ نے کہا کہ کسی بھی فرد کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا اور گاڑیوں کے اندر لگے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں