کھلابٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد اشخاص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

منگل 18 جون 2019 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) اے ایس پی سرکل صدر قیس خان کی ہدایت پر کھلابٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد اشخاص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈی پی او ہری ڈاکٹر زاہد الله کی ہدایت پر اے ایس پی سرکل صدر قیس خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ علی خان کے ہمراہ نفری و لیڈی پولیس تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔

دوران سرچ آپریشن کے دوران 70 سے 80 گھروں کی تلاشی لی گئی جس کے دوران 7 عدد پستول 30 بور، دو عدد رائفلیں 12 بور اور مختلف بور کے 143 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کھلابٹ میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں