اہلیانِ کھوئی میرا کی جانب سے خان برادران کے اعزاز میں جلسہ عام کا انعقاد

منگل 20 اگست 2019 14:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اہلیانِ کھوئی میرا کی جانب سے خان برادران کے اعزاز میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کی مصروفیات کی وجہ سے منعقدہ جلسہ میں شرکت نہ کر سکے تاہم ان کے خصوصی احکامات پر ان کے سیکرٹری ساجد محمود خان نے شرکت کی۔

مقامی نمائندگان نے اس موقع پر خان برادران کو سپاسنامہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ارشد ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے پانی کے دیرینہ مطالبہ، علاقہ کی گلیوں کی پختگی اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے لاکھوں روپے فنڈز کا اعلان کیا جبکہ بجلی کے حوالہ سے سپاسنامہ وفاقی وزیر عمر ایوب کے سیکرٹری ساجد محمود خان کو پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان ایک روزہ سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات میں ہیں، غیر ملکی دورہ کی وجہ سے وہ منعقدہ پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے تاہم مقامی ڈیمانڈز ان کے نوٹس میں لا کر جلد پایہ تکمیل تک پہنچائی جائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں