حطار میں 21 سالہ مزدور بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا

جمعہ 14 فروری 2020 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) حطار میں 21 سالہ مزدور بس کے نیچے آ کر کچلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ کامران ولد شیر رحمن سکنہ حطار تربیلا کالونی چلتی بس پر چھلانگ لگا کر اترنے کی کوشش میں بس کے پچھلے ٹائروں کے نیچے کچل کر شدید زخمی ہو گیا، زخمی شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا، نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، حطار پولیس نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متوفی کے بھائی طارق ولد شیر رحمن سکنہ احاطہ تربیلا کالونی نے حطار پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا 21 سالہ بھائی فیکٹری مزدور کامران ولد شیر رحمن سکنہ احاطہ تربیلا کالونی بس نمبر 028 جس کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا، احاطہ سے حطار کی طرف آتے ہوئے نواسن فیکٹری کے قریب بس کھڑی ہونے سے پہلے چھلانگ لگا کر اترنے کی کوشش میں بس کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آ کر کچلنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کیلئے پہلے السید ہسپتال احاطہ اور بعد ازاں پی او ایف واہ لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں