کھلابٹ کے ایک اور کرونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی

بدھ 8 اپریل 2020 23:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) کھلابٹ کے ایک اور کرونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسوں کی تعداد 8 ہو گئی جن میں سرائے نعمت خان میں دو، کھلابٹ ٹائون شپ میں پانچ اور ریحانہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ 35 سے زائد افراد کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

ہری پور پولیس اور مقامی ضلعی انتظامیہ کی متعدد بار گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی وارننگ کو عوام مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل عوام کو گھروںمیں رہنے اور غیرضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں تاہم بازار اور جی ٹی روڈ پر دن بدن رش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں