تربیلا ڈیم کے واپڈا گرلز ہائی سکول مین کالونی کی طالبات کی بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی

بدھ 17 اگست 2022 16:26

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) تربیلا ڈیم کے باقی تعلیمی اداروں کی طرح واپڈا گرلز ہائی سکول مین کالونی کی طالبات نے بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سکول ہذا نے امسال کلاس نہم اور دھم کے بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی جن میں دہم کلاس میں مجموعی طور پر 34 طالبات میں سے 5 طالبات نے اے پلس اور 9 طالبات نے اے گریڈ حاصل کیا۔ اے پلس گریڈ حاصل کرنے والی طالبات میں مناہل الرحمن، ہاجرہ بی بی، فاطمہ اور ماہ نور یادگار شامل ہیں۔ اہلیان تربیلا نے بہترین کارکردگی پر پرنسپل گرلز ہائی سکول مین کالونی، سکول کے اساتذہ اور کامیاب ہونے والی تمام طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں