ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد کی جانب سے یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب، پاکستان کے استحکام کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کا عزم

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:29

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کو ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے اس موقع پر پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے کہا کہ یہ دن مینار پاکستان پر مسلم لیگ کی طرف سے قرارداد لاہور کی منظوری کی یا د دلاتا ہے جس میں مسلم اکثریت والے صوبوں سے ماخوذ ایک آزاد خود مختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملک پاکستان کی حفاظت اور استحکام کیلئے سب نے مل اپنا کردار ادا کرنا ہے، اپنے آباﺅ اجداد کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محنت اور لگن سے اس ملک کی خد مت کرنی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کرنا ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں