ڈی سی ہری پور کی زیر صدارت اسپیشل مجسٹریٹس کا اجلاس کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2024 16:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت اسپیشل مجسٹریٹس کا اجلاس کا انعقاد کیاگیاہے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد کی زیر صدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی، اجلاس میں ضلع بھر سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی، افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سرکاری نرخ نامہ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ، خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے اور عادی ملزمان کو جیل بھیجا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں