ڈی ایس پی سرکل خانپور کا مختلف فارنرز پراجیکٹس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:01

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈی ایس پی سرکل خانپور نے مختلف فارنرز پراجیکٹس کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے سرکل خانپور میں جاری مختلف فارنرز پراجیکٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے فارنرز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں