ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور نے عوامی شکایات پر متعلقہ ٹریفک وارڈنز کو اپنے دفتر طلب کر لیا

منگل 30 اپریل 2024 11:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور شہزادی نوشاد گیلانی نے عوامی شکایات پر متعلقہ ٹریفک واڈنز کو اپنے دفتر طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بداخلاقی اور نارواسلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں، ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بلاوجہ تنگ نہ کریں، دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ آپ لوگوں کا رویہ اچھا ہونا چاہئے، ٹریفک قوانین کی پابندی آپ کی ذمہ داری ہے تاہم بداخلاقی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں