ڈی پی او ہری پور کی سربراہی میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 17:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور کی سربراہی میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کی سربراہی میں ضلع بھر میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اعلی سطع میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ،سرکل ڈی ایس پیز ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے ضلع بھر میں امن و امان اور فارنرز سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ڈی پی او ہری پور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔تمام پولیس افسران دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ٹیم ورک کی طرح کام کریں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء برقرار رہے ۔سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر کارروائیاں کی جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں