ہرنائی وولن مل کو دوبارہ چلانے کیلئے وفاق اور صوبہ مل کر سنجیدہ اقدامات اٹھائے، محمد یاسین ترین

جمعہ 26 جولائی 2019 16:41

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے صدر محمد یاسین ترین نے وزیراعظم عمران خان ، وفاقی وزیر صنعت تجارت ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان اتمانخیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہرنائی وولن مل کو دوبارہ چلانے کیلئے وفاق اور صوبہ ملکر سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ سابق دور حکومت اور موجودہ دور حکومت میں ہرنائی وولن مل کو دوبارہ چلانے کیلئے بار بار اعلانات ہوئے ہیں لیکن عملی اقدامات ابتک نظر نہیں آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی وولن مل کو دوبارہ چلانے کیلئے بلوچستان اسمبلی سے بھاری اکثریت سے قرار داد منظور کیا گیا ہے لیکن اسکے بائوجود وفاقی وصوبائی حکومت اور متعلقہ وزارتیں مکمل طورپر خاموش ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں