تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 16:06

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنرہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ اساتذہ کی غیر حاضری اور تعلیمی اداروں کی غیر فعالیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،محکمہ تعلیم کے آفیسران روزانہ کی بنیاد پر سرکاری تعلیمی اداروں کے دورہ کرکے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ اساتذہ کے غیر حاضری سے قوم کے مستقبل کے معماران کا مستقبل تباہ ہوجائے گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومین خان ترین ، آر، ٹی، ایم، ایس کے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی کلیم اللہ کاکڑ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہرگ شمس الدین ترین، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محبت شاہ اور دیگر گروپ ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور محکمہ تعلیم عوام کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمہ کے آفیسران سخت محکمانہ ایکشن لیکر رپورٹ محکمہ تعلیم ضلعی انتظامیہ کو ارسال کیا کریں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیرحاضری سے ہمارے مستقبل کے معماران کا مستقبل تباہ ہوگا، لہٰذا محکمہ تعلیم کے آفیسران غیر حاضر اساتذہ جوکہ کسی رعایت کے مستحق نہیں بلاججک انکے خلاف کارروائی اور نشاندہی کریں ضلعی انتظامیہ انکے خلاف ایکشن لے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں